اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ: 4 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں اسلام آباد ایکسپریس وے کے مقام پر ڈھوک کالا خان اسٹاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ حادثہ کار اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا، زخمیوں میں 4 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 2 افراد کا تعلق مسیح برادی سے ہے، تمام زخمی افراد کا تعلق بھی مسیح برادری سے ہے جبکہ کار میں سوار تمام افراد نشے کی حالت میں تھے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی ایکسپریس وے پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق گاڑی میں تجویز کردہ حد سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتار، ڈرائیور کی لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ضابطے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں