عام انتخابات: نیب کے الیکشن سیل سے مسلم لیگ ن کے لیے بڑی خوشخبری

پیر 25 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) کے الیکشن سیل نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے مسلم لیگ ن کے تمام امیدواروں کو کلیئر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب اسکروٹنی میں نوازشریف، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار کلیئر قرار دے دیے گئے ہیں۔

نیب ہیڈ کوارٹر میں قائم سیل کی تمام بیورو معاونت کر رہےہیں۔

اِدھر الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدواران الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں ہوتے۔

ترجمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی اور اب 30 دسمبر تک امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا