عمران خان بتا چکے تھے، اصل سازش تو ووٹرز کے خلاف ہوئی ہے: علیمہ خان

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ جس سازش سے عمران خان نے لوگوں کو آگاہ کیا، وہ اصل میں تو ووٹرز کے خلاف کی گئی ہے، عوام کا مینڈیٹ لے کر آنے والوں کو حکومت سے نکال دیا گیا، وہ یہی تو سازش تھی جس کا عمران خان ذکر کرتے تھے۔

علیمہ خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو سازش ہوئی تھی وہ اصل میں تو ووٹرز کے ساتھ کی گئی تھی، اسی لیے آج لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ عایا یہ سازش کیوں کی گئی، کیا یہ جرم نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ لوگوں کے ووٹ سے منتخب ہوکر آنے والوں کو جس طریقے سے ہٹایا گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سازش ووٹرز کے خلاف کی گئی ہے۔

علیمہ خان نے اپنے چچا جاوید زمان کے انتقال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہت دکھی تھے، انہوں نے کہا کہ میرا بچپن چچا جاوید زمان کے ساتھ گزرا ہے، جس پر وہ بہت رنجیدہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے جیل میں دعا بھی کروائی، عمران خان نے دعا میں حصہ بھی لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم