حرا عمر کو سوشل میڈیا پر ’ان فالو‘ کیوں کیا جارہا ہے؟

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حرا عمر پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک نئی، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں اور وہ اپنے ہٹ سیریلز اور شاندار پرفارمنس کی وجہ سے کامیابیاں اور شائقین کی داد سمیٹ رہی ہیں لیکن کچھ دنوں سے ان کے مداحوں کی ایک معقول تعداد نے انہیں سوشل میڈیا پر ’ان فالو‘ کرنا شروع کردیا ہے۔

’میرے ہمسفر‘ اور ’میرے ہی رہنا‘ ان کے قابل ذکر ڈرامے ہیں۔ حالیہ مقبول ڈرامے ’جیسی آپ کی مرضی‘ میں بھی ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

حرا عمر پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ایک انتہائی خوبصورت اضافہ ہیں اور مداح ان کے گھونگھریالے بال اور جاذب نظر چہرے کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے ہیں۔

اداکاری کے علاوہ حرا کو سفر کرنا بھی پسند ہے اور وہ ایک مہم جو شخصیت کی حامل ہیں جو خوبصورت مقامات کی تلاش میں سرگرداں رہتی ہیں۔

وہ مختلف قدرتی مقامات سے دلکش تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی مالدیپ کی چھٹیوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویروں میں، وہ شارٹس کے ساتھ ٹینک ٹاپ پہنے ہوئے تھیں۔

مداحوں کو حرا عمر کی بولڈ ڈریسنگ پسند نہیں آئی۔ وہ اب اداکارہ کو مختصر کپڑوں میں مسلسل تصاویر پوسٹ کرنے پر انہیں ’ان فالو‘ کر رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’وہ اس قسم کے کپڑے پہن کر سمجھتی ہیں کہ وہ ماڈرن لگ رہی ہیں‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ وقت حرا عمر کو ’ان فالو‘ کرنے کا ہے‘۔ حرا عمر کے مداح ان کے کپڑوں کے انتخاب پر ناراض ہیں۔ وہ ان کے مذہبی عقائد پر بھی سوال اٹھارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp