عوام الیکشن چاہتی ہے، 8 فروری کو ہر صورت میں الیکشن ہوں گے: مریم اورنگزیب

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی عوام الیکشن چاہتی ہے، الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، ہر رشتے سے بھاگنے والا پارلیمنٹ سے بھاگنے والا عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔ کل بھی کہا تھا مسلم لیگ ن کا دو ٹوک فیصلہ ہے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل ایک بار پھر عوام کا حق مارنے کی کوشش کی گئی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، لیکن ہم ان کو الیکشن سے کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگ نے سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت جبکہ پی ٹی آئی نے حمایت کی، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں، باہر نکل کر چیخیں مارتے ہیں، پی ٹی آئی والے الیکشن رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ تک گئے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، ریاست 9 مئی والوں کے چہرے جانتی ہے، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں، اسپتالوں اور پولیس پر حملے کیے، 9 مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں مشکل حالات میں الیکشن لڑا، بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل میں لکھا میری پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، اصل میں نوازشریف کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی روک دی گئی، ملک کو ڈیفالٹ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا، اور جیلوں میں بیٹھ کر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو الیکشن ہر صورت ہوں گے، ووٹ ایک بار پھر اچھے دن واپس لانے کے لیے دیا جائے، قائد ن لیگ پہلے کی طرح مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، نواز شریف پاکستان کے عوام کیساتھ ملکر اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گڈ ٹو سی یو وشنگ یو گڈ لگ کہنے کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے۔ ایک شخص جیب سے سائفر نکالتا ہے اور بعد میں کہتا ہے محسن نقوی نے حکومت گرائی۔ ان سے پوچھا جائے کہ کیا لیول پلئینگ فیلڈ نہیں مل رہی آپکو، ثبوت مانگو تو جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کو شرم کرنی چاہیے اور اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان