پالتو کتے نے ریچھ کو بھگا کر بچے کی جان بچالی

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر ٹورنگٹن میں ایک پالتو کتے نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ریچھ کو 6 سالہ بچے کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی بھگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب آپ کا کتا زیادہ عرصہ آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے، نئی دوا نے سب کو حیران کر دیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گھر کے باہر نصب نگرانی کے کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریچھ اچانک ڈرائیو وے میں کھیلتے بچے کی طرف بڑھتا ہے اور چند قدم کے فاصلے پر پہنچ جاتا ہے۔ اسی دوران خاندان کا پالتو ہسکی کتا تیزی سے ریچھ کی طرف لپکتا ہے اور زور سے بھونکتے ہوئے اس کا تعاقب کرتا ہے، جس پر ریچھ وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں پالتو کتوں کو بچانے کے لیے جوڑے کا سیاہ ریچھ سے مقابلہ

رپورٹ کے مطابق کتے کی فوری کارروائی کے باعث بچہ محفوظ رہا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین کتے کی وفاداری اور بہادری کو سراہ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایکنک نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی

شدید برفباری اور تیز ہوائیں، ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی منتقلی کا ریسکیو آپریشن مؤخر

محمود خان اچکزئی کی پشتون جرگے کی تجویز پر سیاسی اختلاف، مولانا عبدالواسع کا آل پارٹیز کانفرنس کو ترجیح دینے کا فیصلہ

تاجکستان کی سرحد پر جھڑپ، 2 افغان شہری ہلاک، 17 کلو چرس برآمد

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی، میچ میں ریکارڈز کی بھرمار

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟