اپیلیٹ ٹریبیونلز: مراد سعید انتخابات کی دوڑ سے باہر، شیر افضل مروت لڑسکیں گے، اعظم سواتی کی درخواست زیرسماعت

منگل 9 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کے اپیلیٹ ٹریبیونلز نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں مراد اور شیر افضل مروت کی درخواستیں نمٹا دیں جبکہ اعظم سواتی کا معاملہ ابھی زیرسماعت ہے۔

مراد سعید آؤٹ

الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹریبیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی مراد سعید کی وہ درخواست خارج کردی جس میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے سوات کے متعلقہ ریٹرننگ آفسران (آر اوز) کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے آر اوز کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مراد سعید کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے مختیار نامے باقائدہ اٹیسٹیڈ ہیں۔ مراد سعید کی جانب سے  سہیل سلطان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

 واضح رہے کہ مراد سعید نے سوات کی قومی اسمبلی کے حلقوں  این اے 3 اور این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو مسترد کردیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ مراد سعید پر کئی مقدمات درج ہیں مگر وہ کافی عرصے سے روپوش ہیں۔ پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل مراد سعید کی موجودگی کی اطلاع پشاور میں ان کے قریبی رشتے دار کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا لیکن وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ پولیس نے ان کے مذکورہ رشتے دار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا تھا۔

شیر افضل مروت اِن

پشاور میں الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹریبیونل نے آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی  کیے جانے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

شیر افضل مروت پشاور نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 32 پر انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے جنہیں آر او نے مسترد کردیا تھا تاہم عدالت نے وہ اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

اعظم سواتی کی درخواست ہنوز زیر سماعت، فریقین سے 11 جنوری تک جواب طلب

پشاور میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اپیلیٹ ٹریبیونل کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

بیرسٹر وقار علی خان نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی اس بنا پر مسترد کیے گئے کہ وہ ایف آئی اے کے ایک کیس میں اشتہاری ہیں۔

وکیل درخواست گزار شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ ایف آئی اے کا کیس سنہ 2022 ہے۔

عدالت نے ایف آئی سے کیس کا رکارڈ طلب کرلیا اور الیکشن کمیشن اور اعتراض کنندہ کیپٹن محمد صفدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 11 جنوری تک جواب طلب کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟