’نواز شریف نے تابوت سے نکل کر غلام سرور خان کے لیے میدان خالی چھوڑ دیا ‘

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے گزشتہ رات نواز شریف کی منظوری سے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن سے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی پی پی سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کے باعث کچھ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

2018 کے بعد پارٹی کے لیے صعوبتیں اور بدترین میڈیا ٹرائل برداشت کرنے والے دیرینہ رہنما دانیال عزیز  اور طلال چوہدری کو پارٹی ٹکٹ سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ راولپنڈی این اے 54 سے آئی پی پی کے غلام سرور خان کے لیے میدان خالی چھوڑا گیا ہے

غلام سرور خان پی ٹی آئی کے دور میں عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر پٹرولیم اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی رہے ہیں اور نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اُن کی ایک میڈیا ٹاک کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ  نواز شریف کی خود ساختہ  جلا وطنی پر تنقید کرتے ہوئے  کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اس زندگی میں تو وطن واپس نہیں آئیں گے البتہ تا بوت میں واپس آ جائیں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

سوشل میڈیا صارفین اٰن کے اس بیان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے نواز شریف اور غلام سرور خان کو  تنقید  کا نشانہ بنا رہے ہیں
سینئر صحافی اسد علی طور نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں غلام سرور کی میڈیا ٹاک کا یہ حصہ شیئر کیا اور لکھا کہ ’ یہ دیکھنے میں مزہ آئے گا کہ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی ہدایات پر ن لیگ غلام سرور کے اگے جھگتے ہیں، ان کے نواز شریف کے بارے میں نظریات سنیں‘

ایک اور ایکس صارف آمنہ کوثر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ نواز شریف نے تابوت سے نکل کر غلام سرور خان کے لیے میدان خالی چھوڑ دیا ‘

صحافی اسامہ غازی نے لکھا کہ ’ ن لیگ نے ٹیکسلا میں غلام سرور خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ، اپنی پارٹی میں سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا، غلام سرور نواز شریف کی پاکستان واپسی تابوت میں کرنے کے خواہاں تھے‘

سیف اعوان نے کہا کہ غلام سرور خان نے کہا تھا لندن سے تابوت آئے گا،بس شہبازشریف کو یاد کروانا تھا ‘

سوشل میڈیا صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ غلام سرور کے مقابلے میں اپنا اُمید وار سامنے لاتے ہیں یا نہیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ