کیفی خلیل کا ’جرمانہ‘ مداح خوشی سے نہال؟

ہفتہ 13 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’کہانی سنو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار کیفی خلیل کے نئے سولو گانے ’جرمانہ‘ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی اور ان کے مداح خوشی سے نہال ہیں۔

کیفی خلیل نے چند دن قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو کلپ پر مشتمل پوسٹ جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں کو جلد آنے والا نیا سولو گانا ’جرمانہ‘ کی ریلیز کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں گلوکار نے اپنے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے گانے کی ریلیز کی خوشخبری سنائی۔ ویڈیو کلپ کو گزشتہ 21 گھنٹے میں ساڑھے 14 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

کیفی خلیل کی سولو میوزک ویڈیو ’جرمانہ‘ 2 منٹ 53 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس نے یوٹیوب پر ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں جبکہ ویوز کی تعداد میں ہر گزرتے لمحات میں اضافہ ہورہا ہے۔

کیفی خلیل کا کہنا ہے کہ میوزک ویڈیو ’جرمانہ‘ کی شاعری، کمپوزنگ اور پروڈکشن ان کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ’گانے میں شو آف، فحاشی، عریانیت، بیہودہ رقص، مختصر لباس والی ماڈلز، لگژری کاریں وغیرہ کچھ بھی نہیں لیکن گانے میں ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے اور وہی اس کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، 7 نشستوں پر 9 امیدوار مدمقابل

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟