ایف آئی اے کا چھاپہ، امریکی پولیس اہلکار سمیت 4 انسانی اسمگلرز گجرات سے گرفتار

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے گوجرانوالہ اور گجرات سرکل نے امریکی پولیس اہلکار سمیت 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ اورگجرات سرکل کی ٹیم نے گزشتہ رات گجرات میں سیاسی جماعت کے ڈیرے پر چھاپا مار کر امریکا کے پولیس اہلکار زین چیمہ کو گرفتار کیا ہے جبکہ 3 دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق سیاسی جماعت کے ڈیرے پر انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار چوہدری مدثر رضا مچھیانہ کارکنوں کے ساتھ موجود تھے جبکہ امریکی پولیس کا ایک ملازم بھی وہاں موجود تھا، ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں کوجعلی دستاویزات پربیرون ممالک بھجواتے تھے۔

واضح رہے کہ زین چیمہ امریکا میں نیویارک پولیس میں ملازم ہے اور چھٹیاں گزارنے آبائی گھر آیا ہوا ہے، دوست سے ملنے مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا