عمران خان کی شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت، اسلام آباد طلب

بدھ 17 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے شیرافضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کے سینیئر وکیل حامد خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

حامد خان نے عمران خان کو بتایا کہ شیرافضل مروت نے دورہ سندھ میں مخالفین کے بجائے اپنے لوگوں پر تنقید کرنا شروع کردی۔

حامد خان نے عارف علوی کے علاوہ رؤف حسن سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا معاملہ بھی عمران خان تک پہنچایا جس کے بعد عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوراً پیش ہونے کا پیغام پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے سندھ میں انتخابی مہم کے دوران صدرمملکت عارف علوی پر تنقید کی تھی جس کے بعد حامد خان اور رؤف حسن نے بھی ان کے خلاف بات کی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ دیکھنا ہوگا شیرافضل مروت عمران خان سے جیل میں ملتے بھی ہیں کہ نہیں۔

رؤف حسن کے اس بیان کے جواب میں شیرافضل مروت نے کہا تھا کہ کچھ لوگوں کو پارٹی میں مجھ سے تکلیف ہے۔ عمران خان عارف علوی سے شدید مایوس ہیں اور میں نے صدرمملکت کے خلاف ٹوئٹ بھی بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں