غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 45 ہزار ڈالرز برآمد

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے ایک اور کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے ان کی قبضے سے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان محمد باقیر اور محمد فاروق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 45000 امریکی ڈالرز بھی برآمد کرلیے ہیں، ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج سمیت بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث پائے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!