نوازشریف سلیکٹ ہونے کی یقین دہانی پر الیکشن مہم نہیں چلا رہے، عمران خان

بدھ 24 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف الیکشن مہم چلانے کے بجائے گھر میں بیٹھ ہوئے ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ سلیکٹ کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے کہاکہ میرے ساتھ کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، میری ڈیل ایک ہی ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ نگران حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے ہیں، یہ جو مرضی کر لیں تحریک انصاف کو نہیں ہرا سکتے۔

عمران خان نے کہاکہ سب تحریک انصاف سے ڈرے ہوئے ہیں، میں نے الیکشن مہم شروع کرنے کا کہا تھا تو اب سنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کو جلسوں اور ریلیوں کی اجازت نہیں ملے گی، دفعہ 144 تو نواز شریف نے لگوائی ہوگی کیونکہ اس کے اپنے جلسوں میں تو کوئی آ نہیں رہا اور پی ٹی آئی کے نعرے لگ رہے ہیں۔

ہمارے امیدواروں کو پوسٹر پر قیدی نمبر 804 لکھنے کی بھی اجازت نہیں

انہوں نے کہاکہ سب تیار رہیں، یہ جس امیدوار کو پکڑیں گے ہم اس کی جگہ کسی اور کو کھڑا کر دیں گے، ہمارے امیدواروں کو میری تصویر لگانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ حتیٰ کہ قیدی نمبر 804 لکھنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ تحریک انصاف کے ساتھ وہ ہو رہا ہے جو پہلے تاریخ میں کبھی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہوا، جنہوں نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا سب کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے پکڑا جائے۔

عمران خان نے کہاکہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور، جی ایچ کیو اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ہی غائب کر دی گئی ہیں۔ ہمارے پاس ویڈیوز ہیں جن میں یاسمین راشد کارکنان کو تلقین کر رہی ہیں کہ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف نہیں جانا۔

انہوں نے کہاکہ جیل سے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے پوسٹل بیلٹ کے انتظامات کر رہے ہیں۔

تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے، شاہ محمود قریشی

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اپنی گفتگو میں کہاکہ جیل سے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے میں نے اور عمران خان نے پوسٹل بیلٹ کے لیے مقررہ وقت کے اندر درخواست دے دی ہے۔

شاہ محمود نے کہاکہ اگر دفعہ 144 کا نفاذ ہوا تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیسے جلسے کریں گے؟ اگر دفعہ 144 اسلحے کی نمائش پر لگائی گئی ہے تو اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’جج صاحب کی گارنٹی پر میرے ساتھ ہاتھ ہو گیا‘، شاہ محمود نے ایسا کیوں کہا؟

انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی عدالت پر انحصار کرتے ہیں، تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے لیکن وہ اس میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔

شاہ محمود نے کہاکہ ایران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش مثبت اقدام ہے، ایران کو بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے سفارتی حل کی طرف جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں