30 اور 31 جنوری کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 جنوری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کاخدشہ ہے، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہارمیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیا ہوا؟

پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تا ہم خیبر پختونخوا ، کشمیر کے بعض اضلاع میں بارش ہوئی۔

پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ کے اضلاع  کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں پاڑا چنار20، پٹن 10، دیر(اپر 13،لوئیر 03)، مالم جبہ ، سیدو شریف 04، میرکھانی،کالام، تخت بائی 02، دروش ،چترال ،بالاکوٹ 01 اور کشمیر  کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارد ہوئی۔

کم سے کم درجہ حرارت

اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ میں منفی 08 ،کالام منفی 06، اسکردو،گوپس منفی05، استور منفی 04 اور مالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بالوں کے جھڑنے کا خاتمہ ممکن، نئی سائنسی پیشرفت نے امید جگا دی

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟