بنوں: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی رہائشگاہ کے سامنے دھماکا

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں سابق صوبائی وزیر اور پی کے 101 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ملک شاہ محمد کی رہائشگاہ کے سامنے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے بارودی مواد ملک شاہ محمد کی رہائشگاہ کے سامنے موٹرسائیکل میں نصب کیا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جس وقت دھماکا ہوا ملک شاہ محمد گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اس سے قبل ملک کی اہم سیاسی شخصیات کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

اس سے قبل کئی سیاسی رہنماؤں پر حملے ہو چکے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے سیکیورٹی اور موسم کی صورت حال پر کہا تھا کہ اگر انتخابات کچھ وقت کے لیے آگے بھی ہو جائیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان