پرامن انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں اور انتخابات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کی سکیورٹی کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں پولیس، دوسرے میں رینجرز اور ایف سی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سیکیورٹی کے تیسرے حصے کی ذمہ داری آرمی کے پاس ہوگی۔ پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پرانتخابات ہو رہے ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 2005 سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن پھر بھی 2008 میں الیکشن ہوئے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔ ٹی ٹی پی اور القاعدہ افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس صورتحال سے واقف ہیں اور الیکشن  اپنے وقت پر ہوں گے۔

ان کے مطابق ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے۔ 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 مرد اور 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، شفاف الیکشن کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انتخابی مہم چلانے نہ دینے اور گرفتاریوں کا شکوہ کررہی ہے؟ اس پر نگراں وزیر نے جواب دیا کہ ایسے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کو اپنے خدشات کے اظہار کی آزادی ہے، پی ٹی آئی کے پاس عدالتوں سمیت تمام قانونی آپشنز موجود ہیں۔

’نگراں حکومت عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتی، پاکستان آزاد ملک ہے، سب کو تنقید کا حق ہے۔‘

واضح رہے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ، وزارت اطلاعات کی پبلسٹی ونگ سے تعلق رکھنے والی عنبرین جان اور الیکشن کمیشن کے ترجمان بھی پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں