’وی نیوز‘ کے مرکزی آفس کا افتتاح، معروف شخصیات کی شرکت

جمعرات 9 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز کے اسلام آباد آفس کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت نے وی نیوز کے اسلام آباد آفس کا دورہ کیا۔

تصویر بشکریہ: وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ
سینیئر سیاستدان فرحت اللہ بابر آفس آمد کے موقع پر

آفس کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فرحت اللہ بابر، دی نیوز سے  وابستہ سینیئر صحافی عمر چیمہ، مہتاب حیدر ، فخر درانی، اردو نیوز سے خرم شہزاد اور اسرار احمد ، سنو ٹی وی سے طارق حبیب اور کامران خان، وکلاء برادری سے ممتاز وکیل دانیال حسن اور کاروباری شخصیت اویس خان نے بھی وی نیوز کا دورہ کیا۔

آفس آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا کہ ’وی نیوز‘ کا آغاز خوش آئند بات ہے۔ امید ہے کہ جدید خطوط پر استوار یہ پلیٹ فارم درست خبروں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر مہمانوں نے وی نیوز کے لانچ کے پہلے ہی دن مریم نواز کا کامیاب انٹرویو نشر کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وی نیوز صحافتی دنیا کا ایک نیا نام ہو گا، حقائق کی بنیاد پر پیشہ وارانہ صحافت کو فروغ دے گا۔ اس موقع پر وی نیوز کے آفس میں کیک بھی کاٹا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس، چینی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

پاک چین دوستی کے 75 برس، قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد منظور،تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل شکست، ’کرکٹ کا حشر ہاکی سے بھی برا کردیا گیا ہے‘

پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریب، وفاقی وزرا کا لازوال تعلقات کے عزم کا اعادہ

چین اور روس کا اسٹریٹجک اتحاد مزید مضبوط، شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان اہم معاہدے

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا