محسن نقوی پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین بھی منتخب

منگل 6 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ محسن نقوی کو 3 سال کے لیے چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے لیے الیکشن آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران ہوا۔ الیکشن میں مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی مد مقابل تھے، تاہم مصطفیٰ رمدے نے بھی محسن نقوی کے حق میں ووٹ دیا۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور نے کہا کہ محسن نقوی بلا مقابلہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز 11 ارکان پر مشتمل ہے۔

شاہ خاور نے کہا کہ بہت عرصہ گزر گیا تھا اور چیئرمین کا الیکشن نہیں ہو رہا تھا مگر آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے الیکشن مکمل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے آج سے ہی چارج سنبھال لیا ہے، آج پاکستان کی کرکٹ کا بڑا اہم دن ہے، محسن نقوی کا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری کے لیے دن رات محنت کی جائے گی، کرکٹ کے میدان میں میرٹ پر فیصلے ہوں گے۔ نو منتخب چیئرمین نے اپنے انتخاب کے بعد بورڈ کا ایک اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین ہیں۔ محسن نقوی کو ذکا اشرف کی جگہ بورڈ آف گورنرز میں بطور پیٹرنز نمائندہ نامزد کیا گیا تھا۔ ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی کے آئین کے تحت پی سی بی کی باگ ڈور الیکشن کمشنر شاہ خاور کے ہاتھ میں آگئی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ عام انتخابات کے بعد اقتدار نئی منتخب حکومت کو منتقل ہونے تک محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ کی ذمہ داریاں بھی انجام دیتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘