شاندار ٹرن آؤٹ عوام کے پختہ عزم کا ثبوت، کامیاب انتخابات پر قوم و اداروں کا مشکور ہوں، وزیراعظم

جمعرات 8 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک میں کامیاب انتخابات کے انعقاد اور اطمینان بخش ٹرن آؤٹ پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے، میڈیا اور ان تمام اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انوارالحق کاکر نے کہا کہ یہ اہم موقع نہ صرف ہمارے جمہوری عمل کی لچک اور طاقت کا بلکہ پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی ثبوت۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی شرکت اور جوش و خروش اس جمہوری عمل کا بنیادی جزو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹروں کا زیادہ ٹرن آؤٹ ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل کے لیے عوامی عزم کا واضح اشارہ ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے امید ظاہر کی کہ ووٹوں کے ذریعے ظاہر ہونے والی آوازیں ہماری جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گی اور اس کے لیے پاکستانی عوام بجا طور پر مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے چند واقعات کے باوجود ملک بھر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، ایل ای اے، سویلین ایڈمنسٹریشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے فرائض سے ان کی غیر متزلزل وابستگی انتخابات کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی عوام نے غیر معمولی ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد آپ کا عزم، انتخابی عمل میں شرکت جاری رکھنا، ان قوتوں کے خلاف ایک طاقتور بیان ہے جو ہماری قوم کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں، یہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کو واضح کرتا ہے‘۔

انوارالحق کاکڑ نے ایک بار پھر میں اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ الیکشن پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ثابت ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے