پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، جمال شاہ

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے جنرل سیکریٹری جمال شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔ اس وقت تمام جماعتوں کو چاہیے کہ وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان دھاندلی کا الزام تو لگا رہے ہیں مگر دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں ان کی جماعت پر دھاندلی کا الزام لگا کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ژوب کے ایک حلقے میں پہلے خوشحال کاکڑ کامیاب ہوئے اور بعد ازاں نہ جانے کیسے نتیجہ تبدیل ہوا اور جمعیت علما اسلام کے امیدوار کو کامیابی مل گئی۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ پیشن، چمن، چاغی اور دیگر اضلاع میں بھی دھاندلی کے خلاف جو احتجاج ہو رہا ہے وہ جمعیت علما اسلام ف کے خلاف ہو رہا ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ مسلم لیگ ن کو دھاندلی کر کے جتوایا گیا ہم نے تو صوبے میں اپنی 4 سے 5 نشستیں گنوا دی ہیں۔ اس وقت تمام جماعتوں کو مل کر ملک کو دلدل سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

’جو ہوا سو ہوا، اب پاکستان کی بات کرنی چاہیے‘

جمال شاہ نے کہاکہ حالیہ انتخابات میں ایک عجیب بات یہ ہوئی ہے کہ جو پارٹی جس نشست پر کامیاب ہوئی وہاں جشن منا رہی ہے جبکہ ہاری ہوئی نشست کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ ’میں کہتا ہوں جو ہوا سو ہوا، اب پاکستان کی بات کریں اور مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھیں۔ انشااللہ جب حکومت بنے گی تو ملک کے حالات بہتر ہوں گے‘۔

صوبے میں حکومت کون بنائے گا؟

ایک سوال کے جواب میں جمال شاہ نے کہاکہ اتحادی جماعتوں کے درمیان یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ حکومت مل کر بنائیں گے۔ فارمولا یہ ہے کہ جس صوبے میں جس جماعت کی اکثریت ہوگی وہی حکومت بنائے گی۔ وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت ہے تو وہاں ن لیگ حکومت بنائے گی۔ سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی جبکہ بلوچستان میں صورتحال یہ ہے کہ پیپلز پارٹی 11 اور ہم 10 نشستیں جیتے ہیں۔ اگر ہمارے ساتھ 4 سے 5 آزاد امیدوار شامل ہو جاتے ہیں تو ہم صوبے میں سب سے بڑی جماعت بن جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد امیدواروں سے رابطے میں ہیں۔ 2 سے 3 روز میں فیصلہ سامنے آجائے گا تو ہم لیڈنگ پارٹی ہوں گے اور پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ حکومت بنائے گی۔

مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو وزیراعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا؟

ایک سوال کے جواب میں جمال شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا نام فائنل کرنا میاں نواز شریف کا مینڈیٹ ہے اور اس کا فیصلہ وہی کریں گے جو سب کو قبول ہوگا۔

عوام مسلم لیگ ن کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں

انہوں نے کہاکہ 5 سال قبل جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو ہم نے صوبے میں ریلیاں نکالیں، اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھی ہم شریک رہے جس وجہ سے مہنگائی سے تنگ عوام نے حالیہ الیکشن میں ہمیں ووٹ دیا۔

جمال شاہ نے کہاکہ میری کامیابی کی وجہ عوام کی نواز شریف سے محبت ہے، بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام کو مسلم لیگ ن کا دور یاد آ رہا تھا۔ پاکستان کے عوام نواز شریف کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں، تبھی ہمیں چنا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں