ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز اور آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں بھی ملیں، انہیں گرفتار کرکے پیش کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو عدالتی احکامات کے خلاف گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے عمرہ پر جانا ہے، ان کی والدہ نے بتایا تھا کہ عرفان نواز میمن اسی لیے ابھی خیر پور میں ہیں۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس بابر ستار نے اسفتسار کیا کہ کیا کل عدالت نے عرفان نواز میمن کی درخواست منظور نہیں کی تھی۔

وکیل شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ عرفان نواز میمن کو والدہ نے حکم دیا تھا کہ عمرہ ادائیگی کے لیے جانا ہے، والدہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر عمرہ ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

جسٹس بابر ستار نے اسفتسار کیا کہ اس عدالت کو آگاہ کیے بغیر روانہ ہو گئے؟ جس پر وکیل شاہ خاور نے جواب دیا، ’جی والدہ کا حکم تھا۔‘

جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ ڈپٹی کمشنر اس وقت کہاں ہیں تو شاہ خاور نے جواب دیا کہ وہ اس وقت خیرپور میں ہیں۔

جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر کے اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو حکم دیا کہ وہ ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کریں۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس میں گزشتہ برس مئی سے ستمبر تک جاری کیے گئے تمام ایم پی او آرڈرز کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘