’جس طرح کے الیکشن ہوئے، ماشاء الله پوری دنیا تعریف کر رہی ہے‘

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے عام انتخابات کے روز انٹرنیٹ بندش کیس میں اہم ریمارکس دیے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس طرح آپ لوگوں نے الیکشن کرائے ہیں ماشاءاللہ پوری دنیا تعریف کررہی ہے، انٹرنیشنل میڈیا بھی دنیا کو بتا رہا ہے پاکستان میں کس طرح کے الیکشن ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ انٹرنیٹ یہاں بھی نہیں چل رہا، وہاں بھی نہیں چل رہا، کہیں بھی نہیں چل رہا، ایسا مت کریں لوگ سمجھدار ہو گئے ہیں۔ لوگوں کو سب پتا ہے کہ کون کیا کرا رہا ہے۔

جسٹس عقیل احمد عباسی نے مزید کہاکہ جس طرح پریشر ککر کی ہلکی سیٹی بجتی ہے اسے بجنے دیں، ایسا نا ہو جیسے سیٹی بند کرنے پر پریشر ککر کی طرح سب پھٹ جاتا ہے اس طرح دھماکا ہوجائے۔

انہوں نے کہاکہ صدر کون ہوگا، وزیر اعظم کون ہوگا، گورنر شپ کس کو دی جائے گی، اگر اس طرح کرنا تھا تو الیکشن کیوں کرائے ہیں؟۔ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر عہدے بانٹنے تھے تو الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی؟۔

انٹرنیٹ بند کرکے دنیا میں اپنا کیوں تماشہ بنا رہے ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

چیف جسٹس نے کہاکہ ماشاء الله آپ لوگ طاقتور ہیں، جیسی پلاننگ کرتے ویسا کرلیتے ہیں۔ انٹرنیٹ بند کرکے دنیا میں اپنا کیوں تماشہ بنا رہے ہیں؟۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث سروس بند کی، وکیل پی ٹی اے

اس موقع پر وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ ابھی تو انٹرنیٹ چل رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی گئی ہے۔

سب سے اہم مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کا تھا، وکیل وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے وکیل نے کہاکہ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ملک میں امن وامان کا مسئلہ نہیں ہوا۔ سب سے اہم مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کا تھا نیشنل سیکیورٹی کی وجہ سے انٹر نیٹ سروس بند کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کے روز سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں