اسلامی دنیا میں رمضان کا چاند کس دن بآسانی دیکھا جاسکے گا؟

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند عرب اور اسلامی دنیا میں کہیں بھی ممکن نہیں ہے وہ نہ ہی آنکھ سے اور نہ ہی دور بین کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔

العریبیہ ڈٖاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیات کے مرکز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیر 11 مارچ کو اسلامی دنیا کے تمام خطوں سے نسبتاً آسانی سےچاند کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مرکز نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ مرکزی ملاپ 10 مارچ کو ہوگا جس کا مطلب ہے کہ اس دن رویت ہلال عرب اور اسلامی دنیا میں کہیں سے بھی ممکن نہیں ہے جبکہ امریکا کے کچھ حصوں سے خاص طور پر مغربی حصوں سے دوربین کا استعمال کرتے ہوئے رویت ہلال ممکن ہے۔

بین الاقوامی فلکیات کے مطابق پیر 11 مارچ کو چاند اسلامی دنیا کے تمام خطوں سے نسبتاً آسانی سے عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا اور جو لوگ اس دن چاند دیکھنا چاہتے ہیں وہ مغرب کو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے مغربی افق کی جگہ سے 15 سے 25 منٹ کے فاصلے پر چاند دیکھا جا سکتا ہے جو افق کے قریب نظر آئے گا۔

اسی مناسبت سے بعض مسلمان ممالک میں توقع کی جاتی ہے کہ رمضان کا مہینہ منگل 12 مارچ کو شروع ہوگا۔

بیشتر اسلامی ممالک میں اتوار 11 فروری 2024 کو شعبان کے مہینے کا آغاز ہوا۔ اسی وجہ سے زیادہ تر ممالک اتوار 10 مارچ کو رمضان کا آغاز کریں گے۔ چاند کا ملاپ اس دن صبح 9 بجے ہوگا۔ اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں غروب آفتاب کے بعد چاند طلوع نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟