آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، کمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل علی الصبح 03:00 بجے ویلینگٹن میں آمنے سامنے ہوں گی، واضح رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی 3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کر درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 08 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ