اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے گھر چوری، ڈاکو 1980 کا تاریخی طلائی تمغہ بھی لے اڑے

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھیل کے میدان میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے بھارتی ہاکی کے سابق کپتان ایم ایم سومايا کا گھر چوروں کے نشانے پر آگیا، جہاں ملزمان نہ صرف قیمتی زیورات اور نقدی لے اڑے بلکہ 1980 کے ماسکو اولمپکس میں جیتا گیا تاریخی گولڈ میڈل بھی چوری کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 67 سالہ سابق اولمپیئن 26 اکتوبر کو اہل خانہ کے ہمراہ ریاست کرناٹک کے علاقے کوڈاگو گئے ہوئے تھے کہ 28 اکتوبر کی رات 2 نامعلوم افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے۔ اگلی صبح پڑوسی نے گھر کا دروازہ کھلا دیکھا تو سومايا کو اطلاع دی۔

پڑوسی کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں رات تقریباً 2 بج کر 34 منٹ پر 2 مشتبہ افراد کو سومايا کے گھر میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ ایک نے نیلی جبکہ دوسرے نے سرخ رنگ کی قمیص پہن رکھی تھی۔ ملزمان مبینہ طور پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس میں درج شکایت کے مطابق چور 1980 کے ماسکو اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کی جانب سے حاصل کیا گیا طلائی تمغہ، 1982 کے نئی دہلی ایشین گیمز کا چاندی کا تمغہ، 1986 کے سیول ایشین گیمز کا کانسی کا تمغہ اور 1982 کی ایمسٹرڈیم چیمپئنز ٹرافی کا کانسی کا تمغہ بھی لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی نے پاکستان کے اسمگل شدہ 7 نوادرات واپس کر دیے

چوری ہونے والی دیگر اشیا میں سونے کے زیورات، چاندی کے برتن اور چمچ، چاندی کے 2 کپ اور 30 ہزار روپے نقد شامل ہیں۔ کھیلوں کے تمغوں کے علاوہ چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 53 ہزار بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ سابق ہاکی کپتان نے پولیس سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایلون مسک کو بڑا سیاسی دھچکا، 47 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے باوجود ری پبلکن امیدوار ہار گئے

امریکا میں ترقی پسند سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا، میئر نیویارک کا دعویٰ

شکست کی ساری ذمہ داری مجھ پر کیوں؟ پاکستان کے فٹ کھلاڑی بھی بھارت کے خلاف 120 رنز نہ کرسکے، اعظم خان

ناسا کی دوربین کا غیر متوقع اختتام، خلائی ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا