عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟ ویڈیو وائرل

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی تاریخ کی 16 ویں اسمبلی آج وجود میں آچکی ہے جس میں آج نو منتخب ارکانِ قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کےآزاد ارکان نے اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ماسک پہنے ایوان میں آئے اور ان کی جانب سے نواز شریف کی اسمبلی آمد پر شدید نعرے بازی بھی کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، وائرل ویڈیوز پی ٹی آئی کےآزاد ارکان کو عمران خان کا ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے پی ٹی آئی اور عمران خان کے حق میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

فیصل خان نامی صارف نے علی محمد خان اور شیر افضل مروت کی عمران خان کا ماسک پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ علی محمد خان اور شیر افضل مروت اسمبلی میں طاقتوروں کو ڈراتے ہوئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کہا جاتا تھا کہ عمران خان کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا اور ان کی پارٹی کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا لیکن جس کے ساتھ اللہ ہو آپ اس کو نہیں مٹا سکتے۔

صحافی خرم اقبال نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کے اسپیکر ڈائس کے سامنے عمران خان کی تصاویر اٹھا کر چور آیا، چور آیا کے نعرےلگا رہے ہیں ۔

وقاص امجد نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمران خان کا بینر پکڑے ہوئے ہیں انہوں نے لکھا کہ ہم نہ باز آئیں گے محبت سے، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے دستخط کرتے ہی عمران خان کی تصویر لہرا دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ عمران خان تو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت دیگر سینیئر پارٹی رہنمااس وقت جیل میں ہیں اور ان کے جیل جانے کے بعد قیادت بحران کا شکار ہے۔ ایسے میں8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد کئی جماعتوں بشمول پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے احتجاج بھی کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی