صدر مملکت سے آذر بائیجان کے چیمبر آف اکاؤنٹس کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور آذر بائیجان کے اعلیٰ آڈٹ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین آڈٹ طریقے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے سے شفافیت اور مالیاتی احتساب بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے جمہوریہ آذر بائیجان کے چیمبر آف اکاؤنٹس کے دورہ پر آئے ہوئے چیئرمین ووگر گل محمدوف نے اپنے وفد کے ہمراہ جمعہ کوایوان صدر میں ملاقات کی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی)محمد اجمل گوندل اور اے جی پی کے حکام بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پبلک سیکٹر اکائونٹنگ سرکاری اداروں کے مالیاتی انتظام کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ سرکاری اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی کے لیے اہم ہے۔

چیئرمین چیمبر آف اکاؤنٹس آف آذربائیجان نے صدر مملکت کو دونوں ممالک کے سپریم آڈٹ اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت بارے میں بتایا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یادداشت سے پبلک سیکٹر آڈیٹنگ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے آذر بائیجان کے سپریم آڈٹ ادارے کا جائزہ لینے میں آڈیٹر جنرل کے کردار کو سراہا۔چیمبر آف اکاؤنٹس آف آذربائیجان کے چیئرمین ووگر گل محمدوف نے صدرمملکت کو آذربائیجان کے سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن اور سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن آف پاکستان کے درمیان پبلک اکاؤنٹس کا جائزہ مفاہمت کی یاددداشت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم او یو سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان-آذربائیجان تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ترقی کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اہم ہے۔صدر مملکت نے 7 فروری 2024 کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ناگزیر، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

ترک خاتون اول کی ‘زیرو ویسٹ تحریک’ عالمی سطح پر مقبول، اقوام متحدہ میں خصوصی دن منایا گیا

بھارتی اسٹاک ایکسچینج کو دھچکا: سرمایہ کاروں کے 10 لاکھ کروڑ روپے ایک گھنٹے میں ڈوب گئے

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ویڈیو

خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ناگزیر، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟