پشاور میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار شہید ایک زخمی

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں رات گئے پولیس وین پر مسلحہ افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ اے ایس آئی زخمی ہو گیا۔ پشاور پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی۔

ڈی ایس پی ورسک سرکل امتیاز عالم نے بتایا کہ واقعہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ڈاگ لارہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گشت کے دوران پولیس موبائل پر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مسلحہ افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل اجمل اور سراج جاں بحق جبکہ موبائل آفیسر مظہر اے ایس آئی زخمی ہو گیا۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امتیاز عالم نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلحہ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم