ملتان: خستہ حال عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان میں  خستہ عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔

ملتان میں حرم گیٹ محلہ جوادیاں  کے قریب سبیل چوک میں 3 منزلہ خستہ عمارت  گرنے کا واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا، جس میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریسکیو ٹیموں نے 5 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے 9 افراد کی لاشیں جبکہ 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ فہیم عباس، 40 سالہ اہلیہ صنوبر، 15 سالہ بیٹا دانش، 14 سالہ وسیم، 13 سالہ کومل اور بختاور، 12 سالہ امیر علی شامل ہیں۔ عمارت میں ایک ہی خاندان رہائش پذیر تھا۔ گرنے والی عمارت نے اردگرد کے گھروں کو بھی متاثر کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی وجوہات کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی۔ ایسی دیگر عمارات کی انسپیکشن کے لیے ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم