ایف آئی اے کی کارکردگی تب ثابت ہوگی جب بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کے لیے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی۔

ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ ایف آئی اے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کا انتہائی اہم ادارہ ہے، اسے اپ گریڈ کر کے بین الاقوامی معیار پر لانا ہوگا، زیر التوا ترقی کے کیسز کو 30 دن کے اندر نمٹایا جائے تاکہ افسران کی حوصلہ افزائی ہو، ادارے کی کارکردگی تب ثابت ہو گی جب بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈی جی ایف آئی اے نے خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے ایف آئی اے میں تمام زیر التوا پروموشن کیسز کو 30 روز میں نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہر محکمے میں پروموشنز کیں۔ اسی طرز پر ایف آئی اے میں بھی حقدار ملازمین کو پرموشن دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، موثر اقدامات کے ذریعے ملک سے جعلی ادویات کی لعنت کا بھی خاتمہ کرنا ہو گا، ایف آئی اے کو بجلی چوری کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔ انسانی اسمگلنگ کا انسداد بھی انتہائی اہم ہے۔

وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثہ پر ہونے والی کارروائی کی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نےکہاکہ مختلف ملکوں میں تعینات افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ اور ڈالر کی ملک سے باہر اسمگلنگ کو روکنے کے لیے جامع پلان وضع کیا جائے۔

جعلی دستاویزات پر ملک سے روانگی اور آمد کو روکنے کی ہدایت

انہوں نے کہاکہ ہنڈی حوالہ کا بھی موثر اقدامات سے سدباب کرنا ہو گا، جعلی دستاویزات پر ملک سے روانگی اور آمد کو بھی روکا جائے۔ انٹر پول کے حوالے سے بہتر کام کیا گیا ہے اس میں بھی مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ افسران کی استعداد کار کو بڑھانا اور ٹریننگ کے ذریعے انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ پولیس اسٹیشنوں کی حالت کو بھی بہتر بنانا ہو گا، پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے حکام کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں