پی سی بی شین واٹسن کو کوچنگ کے لیے منہ مانگا معاوضہ دینے کو تیار

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کا بطور ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نام سامنے آرہا ہے، اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شین واٹسن کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کرنے کے لیے بے چین دکھائی دے رہا ہے، تاہم کرکٹ بورڈ سابق آسٹریلوی آلراؤنڈر کے تمام مطالبات پورے کرنے اور منہ مانگی رقم دینے کو بھی تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے شین واٹسن نے ذاتی وجوہات کا بہانہ بنا کر پیشکش کو مسترد کیا اور کچھ خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی، لیکن پی سی بی کی منہ مانگی رقم دینے کی پیشکش نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کو سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ تاہم معاملات 20 لاکھ ڈالر (تقریبا55 کروڑ روپے) سالانہ طے پاجانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

خیال رہے اگر پی سی بی 20 لاکھ ڈالر سالانہ (جوکہ ماہانہ رقم تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتی ہے) دینے کے لیے آمادہ ہوگئی اور شین واٹسن نے پیشکش قبول کرلی تو اس صورت حال میں وہ پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ بن جائیں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق امید ظاہر کی جارہی ہے کہ شین واٹسن تحریری معاہدے کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد وہ پیشکش کو قبول کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق انہیں صرف فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا مسئلہ درپیش ہے کیونکہ وہ پورے سال پاکستان میں نہیں رہ سکتے، صرف کسی سیریز یا کیمپ سے قبل آسکیں گے اور غیرملکی ٹورز پر ٹیم کے ساتھ جایا کریں گے، اس طرح انہیں فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بھی مل سکے گا۔

دوسری جانب شین واٹسن کے قریبی ذرائع  دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ پیشکش قبول نہیں کریں گے، انہیں پاکستانی معاملات کا اندازہ ہے جہاں بہت جلد صور تحال میں ڈرامائی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی انہیں منانے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہے، تاہم آئندہ چند روز میں صورتحال بھی واضح ہو جائے گی۔

واضح رہے قومی کرکٹ بورڈ اس معاملے میں اس لیے بھی جلدی دکھا رہا ہے کہ آئندہ ماہ گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی20 سیریز کھیلنی ہے، اس کے بعد ورلڈ کپ بھی قریب آرہا ہے جس کی وجہ سے ٹیم کے لیے کوچ کا تقرر جلد از جلد کرنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات کا 10واں دور، علاقائی اور عالمی پیشرفت کا جائزہ لیا

معرکہِ مظفر آباد: کشمیری جذبہِ حریت، قبائلی رفاقت اور پاکستان سے لازوال وابستگی کی تاریخ ساز علامت

خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑے، دہشتگردوں کو دوبارہ بلانے کا خمیازہ عوام نے بھگتا، وزیراعظم

’آخر ہم خوش کیوں ہو رہے ہیں؟‘ ساشا بیرن کوہن کے پاکستان کو سلام پر زویا ناصر کا ردعمل

صدر مملکت آصف علی زرداری 24 اکتوبر تک جرمنی کے دورے پر رہیں گے

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟