حلقہ 265 دوبارہ انتخابات: سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو نوٹس جاری کر دیا

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق، سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حلقہ این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے خلاف رہنما پی ٹی آئی قاسم سوری کی اپیل پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل نعیم بخاری سے ان کے مؤکل قاسم سوری کی عدالت موجودگی سے متعلق استفسار کیا، جس پر نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ وہ عدالت میں موجود نہیں، ان سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہوسکا۔

نعیم بخاری نے بینچ کو بتایا کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو نوٹس کی عدم تعمیل کی رپورٹ آئی ہے، سپریم کورٹ نے قاسم سوری کیس کا فیصلہ نہ ہونے اور سماعتوں کے مقرر ہونے بارے رجسٹرار آفس سے 3 سوالات پر مشتمل رپورٹ طلب کی تھی۔

وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ کیس اب تک 9 مرتبہ مقرر ہوچکا ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس مقرر نہ ہونے کے حوالے سے آپ ’ڈیفینسو‘ کیوں ہو رہے ہیں۔ نعیم بخاری نے جواب دیا میں اب ’اوفینسو‘ ہونے کے قابل بھی نہیں۔

بعد ازاں، سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کی رپورٹ پر قاسم سوری کو نوٹس جاری کر دیا۔ وکیل نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ یہ رپورٹ انہوں نے پڑھی ہے، رجسٹرار کی مقدمے سے متعلق رپورٹ میں کچھ غلطیاں ہیں۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ باقی باتیں ہم نہیں پوچھ رہے، یہ بتائیں کہ کیس وقت پر مقرر کیوں نہیں ہوا۔ نعیم بخاری نے جواب دیا کہ 80 سے زائد انتخابی عذرداری کے مقدمات ایک ساتھ سپریم کورٹ نے سنے تھے، میرے خیال میں زیادہ مقدمات ہونے کی وجہ سے سماعت میں تاخیر ہوئی ہوگی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے آپ کو الزام نہیں دے رہے، اس میں سپریم کورٹ کی اپنی غلطی ہے۔ چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے پھر پوچھا کہ کیا ان کا اپنے مؤکل سے رابطہ ہوا تو نعیم بخاری نے بتایا کہ متعدد بار کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔

چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ رجسٹرار کی رپورٹ پر قاسم سوری کو نوٹس کرنے پر آپ کو اعتراض تو نہیں۔ نعیم بخاری نے جواب دیا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں، جو عدالت حکم کرے منظور ہے۔

عدلت نے قاسم کو سوری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت سے انسانی نسل کی بقا کو خطرہ، گوگل ڈیپ مائنڈ کا انتباہ

پنجاب میں 21 ہزار سے زائد افراد منشیات کے مقدمات میں جیلوں میں بند، سیکریٹری داخلہ

حویلی میں مسلم لیگ (ن) کا بڑا انتخابی پاور شو، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام کی حکومت سازی کا دعویٰ

پاکستان بھارت کو سخت ٹکر دے سکتا ہے، انگلینڈ سے مقابلہ سخت ہوگا: سمیع اللہ خان

’میں نے اپنی روح بیچ دی تھی‘، ایک کروڑ قرض نے معروف اداکارہ کو سی گریڈ فلموں میں کام پر مجبور کردیا

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟