مولانا فضل الرحمان کا چینی سفارتخانے کا دورہ، خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چینی سفارتخانے کا دورہ کیا ہے۔

جے یو آئی کے میڈیا سیل کے مطابق سربراہ جمعیت علما اسلام نے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے چینی سفیر سے ملاقات میں گذشتہ روز خود کش حملے میں چینی شہریوں کے ہلاک ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان اور چینی سفیر کے درمیان دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں خود کش حملے میں 6 چینی انجینیئرز ہلاک ہو گئے تھے۔

چین نے اپنے انجینیئرز سمیت ایک پاکستانی کی موت پر پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت