جعلی سفری دستاویزات پر 2 مسافر 4 ایجنٹوں سمیت گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 مسافروں کو 4 ایجنٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں زین العابدین اور علی رضا کے خلاف بروقت کارروائی کی۔

ملزمان فلائٹ نمبر QR605 سے اسپین جا رہے تھے اور ان کے پاسپورٹس پر شینگن کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ ملزم علی رضا کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا جعلی ویزا اور امیگریشن کی جعلی مہریں بھی لگی ہوئی تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق  ملزمان نے ایجنٹ سے 25 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کیے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایئرپورٹ احاطے سے 4 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ایجنٹوں میں صابر اقبال، محمد ثاقب، محمد اجمل اور محمد وقاص شامل ہیں۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کے 27 تھانوں کو 30 نئی گاڑیاں فراہم، ناکارہ گاڑیوں کے ساتھ جدید پولیسنگ کا تصور ناممکن ہے، محسن نقوی

اسرائیلیوں کے مسیحیوں پر حملے اور ہراسانی کے واقعات 3 گنا بڑھ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ملین ڈالرز کے عوض ایلون مسک سے صلح کرلی

سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ہدایت

افغانستان: بدخشان میں ایک اور اہم طالبان عہدیدار بم دھماکے میں ہلاک

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی