سندھ ہائیکورٹ کا پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کا حکم

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

کراچی میں پتنگ بازی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

اس موقع پر سندھ حکومت کے وکیل نے کہاکہ کمشنر کراچی نے پتنگ بازی پر پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے۔

دوسری جانب درخواست گزار شاہ میر بلوچ ایڈووکیٹ نے کہاکہ پتنگ بازی کی وجہ سے کئی شہریوں کی جان جا چکی ہے۔ چند روز قبل ملیر سعود آباد کے علاقے میں پتنگ کی ڈور سے ایک شہری زخمی ہوا۔

شاہ میر بلوچ نے دلائل دیے کہ پتنگ بازوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ اس لیے عدالت پتنگ بنانے اور اڑانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں ایک نوجوان پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز