سندھ ہائیکورٹ: گندم چوری کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے علاقے ہالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 20 بوریاں گندم چوری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں مخدوم فضل اور مخدوم محسن کے خلاف 20 بوریاں گندم چوری کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکلین پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ضمانت دی جائے۔

عدالت نے مخدوم فضل اور مخدوم محسن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ہالہ مٹیاری پولیس کو پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا اور مخدوم فضل اور محسن کو شامل تفتیش اور متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے بیان دیا تھا کہ میری زرعی زمین پر ملزم طویل عرصے سے زمین کی ملکیت کا دعویٰ کرتا رہا۔ ’ہالہ کے علاقے میں میری حویلی پر ملزمان نے حملہ کیا اور زمین پر اسلحے کے زور پر قبضہ کیا‘۔

مدعی کے مطابق حویلی سے مخدوم فیصل اور مخدوم محسن 20 بوریاں گندم اٹھا کر لے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp