علی امین گنڈا پور نے صوبے بھر میں ماڈرن ایریگیشن سسٹم اور سمال ڈیمز بنانے کی ہدایت کردی

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت رات گئے محکمہ آبپاشی کا اجلاس ہوا، وزیر اعلیٰ نے صوبے میں ماڈرن ایریگیشن سسٹم متعارف کرانے کے لیے محکمے کو نئے ٹاسک سونپ دیے۔ صوبے میں زیادہ سے زیادہ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے کے لیے مصنوعی ڈیمز تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مصنوعی ڈیموں کے لیے کلسٹر ٹیوب ویلز کا نظام متعارف کرایا جائے، زراعت کے شعبے میں تحقیق کے عمل کو نتیجہ خیز بنایا جائے، صوبے کو زرعی اجناس میں خود کفیل بنانا صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس مقصد کے لیے جنوبی اضلاع کی لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے لیے اہم منصوبوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبہ اس سلسلے میں انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، صوبے میں سمال ڈیمز اور کمانڈ ایریا سے متعلق حقیقت پسندانہ ڈیٹا مرتب کیا جائے۔

’آبپاشی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ آمدن کا ذریعہ بننے کے قابل ترقیاتی منصوبوں کو پہلی ترجیح دی جائے، کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، آبیانہ اور دیگر متعلقہ ٹیکسوں کی وصولی کے لیے جی آئی ایس سسٹم استعمال کیا جائے‘۔

علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ پانی کی چوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سزاﺅں اور جرمانوں میں اضافہ کیا جائے، محکمہ آبپاشی اپنے جملہ امور کو ڈیجیٹالائز کرنے پر خصوصی توجہ دے، تمام ورکس ڈیپارٹمنٹس ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں ٹائم لائنز مقرر کریں۔

’مقررہ ٹائم لائنز میں ٹھیکوں پر پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں ٹھیکیدار پر جرمانہ عائد کیا جائے، محکمے اپنے دستیاب وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنائیں‘۔

واضح رہے اجلاس میں وزیراعلیٰ کو محکمہ کے  انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں، اصلاحات و آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور