معاہدے کی خلاف ورزی کیوں کی؟ اماراتی بورڈ نے پاکستانی کرکٹر پر پابندی عائد کردی

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹر عثمان خان پر اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر 5 سالہ پابندی عائد کردی گئی۔

یو اے ای کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق عثمان خان عرب امارات کی طرف سے کھیلنے کے پابند تھے مگر سہولیات کا فائدہ اٹھاے کے بعد اب ایسا نہیں کررہے۔

اماراتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے عثمان خان کو سالانہ کنٹریکٹ بھی دیا گیا تھا، اس کے علاوہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں بھی وہ ایکشن میں نظر آئے تھے۔

امارات کے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عثمان خان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے اب وہ بورڈ کے تحت ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، اور یہ پابندی 5 سال کے لیے ہوگی۔

یاد رہے کہ عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں شامل کیا گیا۔

عثمان خان نے اس کے بعد یو اے ای کو نوٹس بھیجا تھا کہ ان کا معاہدہ ختم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

یامی گوتم بولی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟، اداکارہ نے برسوں بعد حقیقت بیان کردی

بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا کریں گے، وزیر کھیل محمد بخش مہر

مظفرآباد ڈویژن الیکشن: آئی جی پولیس کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور