عدالت نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب رکوانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 سینیٹرز کی جانب سے منگل کو ہونے والے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے 5 سینیٹرز ڈاکٹر زرقا سہروردی، فلک ناز، فوزیہ ارشد، سیف اللہ نیازی اور سیف اللہ ابڑو کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی تھی کہ کے پی میں سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کیے جائے اور خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب ہونے تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روک دیا جائے۔

درخواست پر اعتراض

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا خیبر پختونخوا سینیٹ نشستوں کے الیکشن کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے ہی رجوع کیا جائے۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے دوران سماعت کہا کہ وہاں پر الگ معاملہ ہے، یہ مخصوص نشستوں کا مسئلہ تھا، الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو نشستیں دینے سے انکار کیا، سنی اتحاد کونسل نے اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، بعد میں معاملہ سپریم کورٹ چلا گیا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کردیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کی سینیٹ نشستوں کی تعداد برابر ہے، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کردیا گیا، اب باقی صوبوں اور اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن ہوگئے ہیں، خیبر پختونخوا میں ملتوی

کردیے گئے ہیں اورخیبرپختونخوا کے سینیٹر کے بغیر کل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔

’الیکشن عید کے بعد ہوجائیں تو کیا حرج ہے‘

 دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل الیکشن ہے، اگر الیکشن روک دیں اور یہ عید کے بعد ہو جائے تو کیا حرج ہے؟ اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہوگا کہ الیکشن روکے بھی جاسکتے ہیں یا نہیں؟

عدالت نے منگل کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد کردی۔

ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کا اجلاس منگل کو ہوگا جس میں نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی منگل کو ہی ہوگا جس میں وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سینیٹ اجلاس کی بطورپریزائیڈنگ آفیسر صدارت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا معاہدہ ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ