خیبرپختونخوا: طوفانی بارشوں سے 4 افراد جانبحق 7 زخمی، پی ڈی ایم اے

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارش کے باعث خیبرپختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 4 افراد جانبحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 3 بچے اور ایک مرد جبکہ زخمیوں میں 3 خواتین، 3 مرد اور 1 بچہ شامل ہے۔ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 15 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

‘جس میں سے 2 گھروں کو مکمل جبکہ 13 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے’۔

رپورٹ کے مطابق تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع دیر اپر، چترال لوئر، سوات اور بونیر میں رونما ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔ لوئر چترال کے متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاوس سے 200 خیمے راوانہ کر دیے گئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو  اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چترال لوئر میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، مزید بند سٹرکوں کو فوری ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل  رابطے میں ہے، ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

دوسری جانب بارشوں کے باعث کالام پیشمال لائی کوٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ریسکیو 1122 کے اہلکار مسلسل روڈ کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟