کرکٹر حسن علی کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے  اپنی بیوی  سامعہ آرزو کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری خوبصورت شریک حیات کو سالگرہ مبارک ہو، آپ ان چند سالوں میں میری طاقت بنی رہیں اور میری سب سے بڑی پرستار ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ میں بھی آپ کا سب سے بڑا پرستار ہوں کیونکہ آپ بہت مہربان اور خیال رکھنے والی انسان ہیں۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر جاری پیغام میں حسن علی کا کہنا تھا ’میں شکر گزار ہوں کہ آپ کے ساتھ اپنی دونوں بیٹیوں کی پرورش کروں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کے لیے مزید کئی سال خوشیوں سے بھرے ہوں گے‘۔

واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان 20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’ہیلینا حسن علی‘ رکھا جبکہ دوسری بیٹی فروری 2024 میں ہوئی جس کا نام ہیزل حسن علی رکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟