پی ایس ایل فائنل: ملتان کو ایک رنز سے شکست دے کر لاہور مسلسل دوسری مرتبہ چیمپیئن بن گئی

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) سیزن 8کے فائنل میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے ہرا دیا۔

لاہور قلندرز دو مرتبہ پی ایس ایل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی  اور اپنے دونوں فائنل ملتان سلطانز کے خلاف ہی جیتے ہیں۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 40 گیندوں پر 65 جبکہ فخر زمان نے 34 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے 3 جبکہ خوشدل شاہ، احسان اللہ اور شیلڈن کوٹرل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رائیلی رسو نے 32 گیندوں پر 52 جکہ کپتان محمد رضوان نے 23 گیندوں پر 34 رنز بنائے جکبہ خوشدل شاہ نے 12 گیندوں پر 25 اور کیرون پولارڈ نے 16 گیندوں پر 19 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ راشد خان نے 2 کھلاٹیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار