چناب کا پانی موڑنے کے منصوبے پر بھارت کی پیشرفت، پاکستان کی تشویش برقرار

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت پاکستان کی جانب بہنے والے پانی کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور آئندہ برسوں میں ایک قطرہ پانی بھی پاکستان جانے نہیں دیا جائے گا۔

یہ بات بھارتی وزیرِ آبی وسائل چندراکانت رگوناتھ پٹیل نے کہی ہے، جبکہ نئی دہلی گزشتہ برس سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان کر چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ سرحد پار دریاؤں کے پانی کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: بھارت پانی کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہا ہے، پاکستان

پاکستان کا مؤقف ہے کہ 1960ء کا سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر ہے کیونکہ اس سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کا کوئی طریقۂ کار موجود نہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے سی آر پاٹل نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ آنے والے برسوں میں پاکستان کو ایک قطرہ پانی بھی نہ ملے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایات کے بعد اس مقصد کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

رواں سال مئی میں بھارت کی سرکاری کمپنی نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن نے ایک مجوزہ سرنگ منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔

جس کے تحت دریائے چناب کا پانی بیاس بیسن کی جانب منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس سے قبل جنوری میں بھارتی وزارتِ توانائی نے اعلان کیا تھا کہ دریائے چناب پر واقع سلال پاور اسٹیشن میں سندھ طاس معاہدے کے خاتمے کے بعد تلچھٹ ہٹانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا، امریکی جریدے کی رپورٹ

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے موجودہ ڈیموں میں اس وقت اتنی گنجائش موجود نہیں کہ وہ پانی کو مکمل طور پر روک یا اس کا رخ موڑ سکیں، البتہ وہ پانی کے اخراج کے اوقات کو محدود حد تک منظم کر سکتے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق مجوزہ منصوبوں پر عملی کام 2027 کے وسط سے پہلے شروع ہونا ممکن نہیں، جبکہ ان کی تکمیل میں کم از کم 5 سال لگ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کروڑوں روپے کا منصوبہ مگر ناقص تعمیر، کراچی میں ناقص تعمیراتی کام کی ویڈیو وائرل

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

گرین جرنلزم ماحولیاتی شعور اور کلائمیٹ جسٹس کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے، عطا تارڑ

آئی ایم ایف کا بڑا فیصلہ، سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس واپس

وزیرِاعظم کو پاکستان اکنامک سروے 26-2025 پیش، معاشی کارکردگی کی رپورٹ کا باضابطہ اجرا

ویڈیو

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں حکومت ن لیگ بنائے گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا