کراچی میں دوست نے دوست کو 15 گولیاں مار کر قتل کردیا

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے دوست کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

کراچی کے تھانہ درخشاں میں ملزم فہد خان کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ میں مدعی ہمام جاوید بتاتے ہیں کہ ہم دوست احمد زمان، ثاقب، آصف اور فہد خان، ہمایوں داؤد کے ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران فہد خان اور ہمایوں داؤد میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔

ہمام جاوید کے مطابق دوستوں نے معاملے کو حل کروایا اور جانے لگے تو اسی دوران فہد خان اچانک آیا اور ہمایوں داؤد کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

مقدمہ کے مطابق فائرنگ سے ہمام جاوید اور ہمایوں داؤد زخمی ہوئے اور گھر روانہ ہوگئے تو فہد خان پھر اپنی گاڑی میں آیا اور ہمایوں کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے بعد فہد خان گاڑی سے اترا اور ہمایوں پر فائرنگ شروع کردی۔ ’فہدخان ہمایوں داؤد پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، فائرنگ کی آواز سن کر ہمایوں داؤد کی اہلیہ اور والدہ گھر سے باہر آگئیں‘۔

پولیس کے مطابق ہمایوں کو پہلے نجی اسپتال اور پھرجناح اسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ چکا تھا، واقعہ ذاتی رنجش کا معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فہد خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فرار ہوگیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول اور قاتل دونوں بزنس مین ہیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے 15 سے زیادہ خول ملے ہیں۔

پولیس کی اب تک کی تفتیش

پولیس کے مطابق ملزم فہد کی گرفتاری کے لیےچھاپے کے دوران ملزم کی گاڑی مل گئی ہے، ملزم فہد نے اپنی گاڑی سے مقتول ہمایوں خان کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم فہد اپنی گاڑی خیابان اتحاد ہلال پارک کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں دوستوں کے درمیان پرانا تنازع چل رہا تھا جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جبکہ مقتول اور ملزم دونوں کے دوستوں سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟