جامعہ کراچی نے ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کردی

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر ایرانی صدر اور گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلہ بڑھانے پر حامی بھری، گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کوپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دینا جامعہ کراچی کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، کوشش اور خواہش یہ ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہوں، ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کرکےتاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کرچکا ہوں، ایرانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، وہ یہاں سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر ایرانی صدرنےسندھ میں بہترین مہمان نوازی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا آج آخری روز ہے، وہ کل صبح واپس ایران روانہ ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ