اسموگ کے خاتمے کے لیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں اسموگ کے خاتمے کے لیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے اور اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی) بنائی جائے گی۔ اتھارٹی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں کابینہ کی اسموگ سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اسموگ مانیٹرنگ سیکٹورل سیل بنایا گیا ہے، جس میں ہر ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ موجود ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ کے ویژن پر عمل درآمد کے لیے لیگل فریم ورک کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ہر شعبے کے لحاظ سے قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد کے لیے ہنگامی اقدامات کا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سےڈیجیٹل ڈیٹا جمع کیا جائے گا جس سے پتا چلے گا کہ کون سا شعبہ اسموگ میں کتنے اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ اسموگ، زہریلے مادوں اور دھویں کے اخراج کے ذرائع کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔ صنعت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق ماحولیاتی قوانین اور ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرائیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی بھٹہ نہیں چلے گا۔ گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جارہا ہے۔ زیادہ دھواں چھوڑنے اور خراب انجن والی گاڑیوں کو بند کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خراب انجن والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور سرٹیفکیشن کا نظام لایا جا رہا ہے۔ زہریلے دھویں پر کنٹرول کے لیے تمام صنعتوں کو ’ایمشن کنٹرول سسٹمز‘ لگانے کا پابند کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

ویڈیو

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں