وزیراعظم پاکستان کی امیر کویت سے ملاقات، اقتصادی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے خصوصی اجلاس کے موقع پر کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو امیر شیخ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان نے اپنے دوبارہ انتخاب پر عزت مآب امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بیان کے مطابق عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو امیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر اعظم پاکستان نے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنا ہےجو کہ دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کویت نے نومبر 2023 میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورت حال بالخصوص غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کویت کے امیر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور