گندم پالیسی کیخلاف کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے صدر گرفتار

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی ناقص گندم پالیسی کے خلاف دھرنے کےاعلان کے بعد پولیس نے کسانوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے، کسان بورڈ پنجاب کے صدر رشید منہالہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کسانوں کو مختلف شہروں سے پنجاب اسمبلی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

کسان اتحاد پاکستان کے جنرل سیکرٹری میاں عمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت موٹر ویز کے انٹر چینجز کو بلاک کر رہی ہے، اب تک کسانوں کی 12 سے زائد بسوں کو روک کر احتجاج میں شرکت کے لیے آنے والوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ان کےمطابق کسان اتحاد کے ضلعی صدور بھی متعلقہ اضلاع میں رات گئے گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان کسان بورڈ نے رشید منہالہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے گرفتاریوں اور رکاوٹوں کے باوجود کسان برادری اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے گرفتاری کی تردید

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے کسی نمائندے کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی صوبہ بھر میں کسانوں کے نمائندوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں، ان کے مطابق پاکستان میں کسانوں کی 3 سے 4 تنظیمیں ہیں، پنجاب حکومت کسانوں کے حقیقی نمائندوں سے مکمل رابطے میں ہے۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ہر قسم کے مفاد کا تحفظ کر رہی ہے، کچھ لوگ اپنی سیاست کی آڑ میں کسانوں کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہی، کچھ ایسے موسمی کسان بھی بن گئے ہیں جنہوں نے مخالف سیاسی جماعت سے ہمارے مقابلے میں الیکشن بھی لڑے ہیں۔

’کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے، جو لوگ اپنی سیاسی دکانداری کے لیے کسانوں کا لبادہ اوڑھے ہیں ان کو کسانوں کا نام استعمال نہیں کرنے دیں گے، ایک مخصوص جماعت اپنے لوگوں کے ذریعے گندم کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے، یہ جماعت کسانوں کی سب سے بڑی دشمن جماعت ہے۔‘

کسان اتحاد کا ہر صورت احتجاج کرنے کا اعلان

مرکزی صدر کسان اتحاد پاکستان خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے بجائے گرفتار کر کے ظلم کر رہی ہے، کسان اتحاد پاکستان آج ہر صورت پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کے سامنے پر امن احتجاج کرے گا۔

مرکزی صدر کسان اتحاد پاکستان خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کے بجائے گرفتار کر کے ظلم کر رہی ہے، کسان اتحاد پاکستان آج ہر صورت پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کے سامنے پر امن احتجاج کرے گا، تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے بھی کسانوں سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف وہپ سنی اتحاد کونسل رانا شہباز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی آج مال روڈ پر کسانوں کے ساتھ مل کر دھرنا دیں گے، بولے؛ حکومت نہ گندم خرید رہی ہے نہ ہی ایوان کی تجاویز پر عمل کر رہی ہے، پنجاب کی سفاک حکومت کسانوں کی گندم خریدنے کے بجائے ان کی گرفتاریوں پر اتر آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے