مقامی اور عالمی سطح پر پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کمی کے بعد 243900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 209105 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 191680 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 02 ڈالر کمی کے بعد 2335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔