امریکی سفیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے پاکستان خصوصاً پنجاب میں صحت، ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں امریکا کے تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یکم سے 3 مئی تک لاہور کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے  پنجاب کی نئی حکومت کی نئی قیادت اور مختلف عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون اور اشتراک کو مضبوط کرنے کے حوالہ سے صوبہ میں مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقعوں کی نشاندہی پر تبادلہ خیا ل کیا۔

بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں آئی ٹی، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رہی، لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی ڈونلڈ بلوم کی مصروفیات میں ان کے ساتھ شریک رہیں۔

بیان کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ اپنی معمول کی رابطہ کاری کے سلسلہ میں سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب اسمبلی کے اسپیکراور نگران گورنر ملک محمد احمد خان اور  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ڈونلڈ بلوم نے اس امر کو اجاگر  کیا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید تقویت دینے میں دلچسپی  رکھتا ہے ۔ دریں اثنا انہوں نے امریکا اور پاکستان کے گرین الائنس فریم ورک پروگرام کے تحت کی جانے والی کوششوں کے مثبت اثرات کا بھی ذکر کیا اور  مستقبل میں تعاون کے مزید مواقعوں کی نشاندہی پر بھی گفت و شُنید کی۔

بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں امریکا اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کے بارے میں مزید جاننے کے لیے سسٹمز لمیٹڈ اور ریمنگٹن فارماسیوٹیکلز کے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔

بیان کے مطابق اس موقع پر پر اُنہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان میں غذائی قلت کے مسائل سے نمٹنےکے لیے تقریباًساڑھے 8 کروڑ  ڈالر کی رقم فراہم کر رہی ہے، جس میں شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کے علاج کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔ امریکی سفیر نے غذائی قلت سمیت صحت کے شعبہ میں  حائل بین الاقوامی سطح  کے بحرانوں کا حل تلاش کرنے میں ریمنگٹن فارماسیوٹیکلز اور دیگر امریکی شراکت داروں کی کاؤشوں کی تعریف کی۔

اپنے دورہ کے دوران سفیر بلوم نے فارمین کرسچن کالج میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے خواتین کے لیے تعمیر کردہ رہائشی سہولیات اور امریکی حکومت کے تعاون سے فعال ایجوکیشن یو ایس اے کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔

بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے  دورہ کا ایک نمایاں پہلو 4 امریکی خواتین پر مشتمل موسیقار گروپ ریننگ جین کی لاہور قلعہ میں منعقد کردہ محفل موسیقی میں شرکت تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز